اہورہائیکورٹ میں عثمان بزدار کی سابق وزیراعلی پنجاب کی مراعات نہ دینے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے اعتراض کیس پرسماعت کی۔عدالت نے اعتراض دور کرکے پرنسپل سیٹ لاہور ہائیکورٹ کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دیا۔چیف جسٹس نے درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کردیا اورعدالت نے ملتان بنچ پر زیرِسماعت کیس کی تفصیلات طلب کرلیں۔عدالت نے درخواست گزار وکیل کو ہدایت کی کہ اگرملتان بنچ پر کوئی فیصلہ ہوگیا ہے تو پتہ کرائیں۔درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ ہائیکورٹ ملتان بنچ میں کیس 17 جون کے لیے مقرر ہوا ہے،کوئی آرڈر نہیں کیا گیا۔عدالت کو بتایا گیا کہ ملتان میں داٸر درخواست لاہور ٹرانسفر کرنے کی متفرق درخواست دائر کی گئی۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو مراعات نہ دینےکے خلاف درخواست پر رجسٹرارآفس کا اعتراض دور کرکےکیس لاہور ہائیکورٹ میں فکس کردیا گیا۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ 23 مئی سے قانون کے تحت بطور سابق وزیراعلی حاصل مراعات نہیں دی جا رہی ہیں۔عدالت سے استدعا کی گئی کہ قانون کے تحت سابق وزیراعلی پنجاب کو حاصل مراعات بھی دینے کا حکم دیا جائے۔