وزیراعظم پاکستان کی قیادت میں پاکستانی وفد آج جنیوا روانہ ہوگا

آئی ایم ایف حکام بھی کانفرنس میں شرکت کرینگے

36

عالمی کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم پاکستان کی عالمی رہنماؤں سے سائیڈ لائن ملاقاتیں بھی ہوں گی۔وفد میں وفاقی وزرا اور معاونین خصوصی سمیت دیگر حکام بھی شامل ہوں گے۔ وزیراعظم نے مختلف ممالک کے رہنماؤں سے رابطے کرکے کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔پاکستان مجموعی طور پر قطر، یو اے ای ، ملائیشیا ، ترکی ، کویت اور چین سمیت 40 سے زیادہ ممالک کو کانفرنس میں مدعو کر چکا ہے۔
کانفرنس میں 6 سربراہان مملکت شرکت کی یقین دہانی کرا چکے ہیں، جب کہ 8 ممالک نے وزارتی وفود بھیجنے کا عندیہ دیا ہے۔
آئی ایم ایف ، عالمی بینک ، اسلامی ترقیاتی بینک ، یورپی ترقیاتی بینک ، اے ڈی بی اور یو این ترقیاتی پروگرام سمیت کئی بین الاقوامی مالیاتی ادارے بھی کانفرنس میں شریک ہوں گے۔کلائمیٹ ریزیلیئنٹ پاکستان کانفرنس کی مشترکہ میزبانی وزیراعظم شہباز شریف اور سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ اینتونیو گوتریس کریں گے۔ کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم کی مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیر اعلیٰ پنجاب کا سیکرٹری پنجاب بار کونسل کے قتل کا نوٹس
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.