امریکا: ریاست اوٹا میں گھر سے 8 افراد کی لاشیں ملیں

تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے،5 بچے بھی شامل

33

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست یوٹاہ کے جنوبی علاقے میں واقع ایک اپارٹمنٹ سے لاشیں ملی ہیں، ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔حکام نے ایک بیان میں کہا کہ سٹی مینیجر روب ڈاٹسن کے مطابق پولیس فلاحی جانچ کے لیے متاثرہ خاندان کے گھر گئی تھی جب کافی دیر تک دروازہ نہ کھولا گیا تو اہلکار دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے جہاں 5 بچوں سمیت 8 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔
ریاستی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے محرکات جاننے کیلئے تفتیش جاری ہے، انہوں نے قیمتی جانی نقصان پر رنج کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  گجرات؛ خاتون کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.