پنجاب میں آٹے کے بحران کی وجہ محکمہ خوراک کےافسران اور فلور ملز مالکان کی ملی بھگت نکلی

209

دستاویزات کے مطابق پنجاب میں آٹے کے حالیہ بحران میں محکمہ خوراک اور فلور ملز مالکان نکلے۔سرکاری دستاویزات کے مطابق محکمہ خوراک کے افسران نے فلور ملز کو فائدہ پہنچایا، 1 ارب 29 کروڑ 37 لاکھ روپےکا اضافی بار دانہ خریدا گیا اور فلور ملز مالکان کو پرانی قیمت میں ہی تھیلوں کی فراہمی کو یقینی بناکر قومی خزانے کو 1 ارب 61 کروڑ 75 لاکھ کا نقصان پہنچایا۔دستاویزات میں بتایا گیا کہ خوشاب، ساہیوال اور فیصل آباد کے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز کے زیر سایہ 2 کروڑ 55 لاکھ روپےکی گندم چوری ہوئی۔ اس کے علاوہ محکمہ خوراک پنجاب 92 کروڑ 68 لاکھ روپےکی وصولی میں ناکام رہا۔بہاولپور میں گندم ذخیرہ کرنےکی استعداد میں اضافے کے منصوبے میں تاخیر پر ٹھیکیدار کو معافی دےدی، منصوبہ کی تاخیر پر ٹھیکداروں کو معافی دے کر افسران نے قومی خزانے کو 50کروڑ کانقصان پہنچایا۔

مزید پڑھیں:  "آٹو موبائل جائنٹ" فراری کا الیکٹرک کاریں بنانے کا اعلان
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.