مدرسے کے معلم کا چھٹی کرنے پر 10 سالہ طالبعلم پر بہیمانہ تشدد

197

ترجمان پولیس کے مطابق لیاقت آباد تھانے کی پولیس نے تشدد میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم طاہر نے طالب علم کو مدرسے سے چھٹی کرنے پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 10 سالہ طیب کی کمر اور دیگر حصے زخمی ہو گئے اور جسم پر گہرے نیل پڑ گئے۔

10 سالہ طالب علم طیب پنڈی اسٹاپ پر قائم مدرسے میں پڑھنے جاتا تھا۔  تشدد کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے کہا ہے کہ بچوں پر تشدد کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

مزید پڑھیں:  ایشیا کپ: نیپال کرکٹ ٹیم 23 اگست کو پاکستان پہنچے گی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.