ملک کے خلاف دھمکیاں دے کر حد سے تجاوز نہ کریں، وزیراعظم نے عمران خان کو خبردار کردیا

31

ملک کے خلاف دھمکیاں دے کر حد سے تجاوز نہ کریں، وزیراعظم نے عمران خان کو خبردار کردیا

 

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یہاں معاہدوں پر دستخط ہورہے ہیں اور وہاں ملک کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے حالیہ انٹڑویو پر بات کی ہے۔

 


وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ عمران نیازی کا حالیہ انٹرویو کسی بھی عوامی عہدے کے لئے نااہلی کا واضح ثبوت ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ میں ترکی کے ساتھ اہم معاہدوں پر دستخط کررہا ہوں اور وہاں عمران نیازی صاحب ملک کو  دھمکیاں دے رہے ہیں۔

وزیراعظم نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی سیاست کریں لیکن ملک کو تقسیم کرنے کی باتیں نہ کریں اور نہ ہی حد سے تجاوز کریں۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان اور اداروں کے خلاف بیان دے کر عمران خان نے حد پار کر دی ہے، حد میں رہیں تو اچھا ہوگا , بیان ثبوت ہے کہ یہ سیاست نہیں، سازش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اداروں، وفاق اور اس کی اکائیوں پر حملہ آور نہ ہوں، حوصلہ کریں، آئین اور قانون کی حدیں نہ پھلانگیں ۔

مزید پڑھیں:  پاک فوج کا ہیلی کاپٹر بلوچستان میں لاپتہ، ریسکیوآپریشن جاری

وزیراعظم کا کہنا تھا کہقوم کسی بھی قیمت پر ایسے مذموم ارادوں کو قبول کرے گی اور نہ ہی ہونے دے گی، ایسے ناپاک عزائم کو خاک میں ملائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.