ایران میں ہزاروں گرفتار مظاہرین کیلئے عام معافی کا اعلان

قتل، تشدد، کرپشن اور جاسوسی میں ملوث ملزمان کو معافی نہیں ملے گی

106

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر کی جانب سے قیدیوں کو دی گئی معافی میں دُہری شہریت والے قیدی، غیرملکی ایجنسیوں کے لیے جاسوسی کرنے والے، قتل و تشدد، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے اور کرپشن میں ملوث ملزمان شامل نہیں ہیں۔خامنہ ای نے ہزاروں قیدیوں کے لیے عام معافی کا اعلان 1979ء کے انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر عدلیہ کی سفارش پر کیا ہے۔ایران کی خبررساں ایجنسی ہرانا کے مطابق ستمبرمیں نوجوان کرد ایرانی خاتون مہسا امینی کی پولیس حراست میں موت کے بعد شروع ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں میں تقریباً 20 ہزار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ کا افغانستان میں جرمن سفارت کار کی بطور نائب سفیر نامزدگی کا فیصلہ
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.