خورد برد کیس؛ فواد چوہدری کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

36

جج محمد بشیر نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا، جس میں عدالت نے جہلم میں تعمیراتی منصوبوں میں خورد برد کیس میں فواد چوہدری کا مزید 4 روز کے لیے جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔قبل ازیں سماعت شروع ہوئی تو فواد چوہدری کی جانب سے راجا عامر نے وکالت نامہ جمع کروایا جب کہ ان کی والدہ اور بھائی عدالت میں موجود تھے۔ دوران سماعت فواد چوہدری کی جانب سے فیملی سے ملاقات کی استدعا عدالت نے منظور کرلی جب کہ نیب پراسیکیوٹر نے فوادچوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی۔
نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 7 بینک اکاؤنٹس سے معلوم ہوتاہے کہ چند ٹرانزیکشن مشکوک ہوئیں۔ مشکوک بینک اکاؤنٹس کی ٹرانزیکشن سے فوادچوہدری کی جانب سے رشوت دینے پر شک ہے۔ فوادچوہدری کیس کے حوالے سے بینکنگ ریکارڈ برآمد کرنا ہے۔ فوادچوہدری نے اثر و رسوخ سے منصوبوں کو چلایا۔

مزید پڑھیں:  بھارت کبھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوگا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.