باجوڑ: گھر کی چھت گرنے سے 5 بچے جاں بحق

واقعہ میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے

17

موصول ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ قبائلی ضلع باجوڑ کے علاقے میں واقع خار عید گاہ مسجد کے قریب پیش آیا، جہاں کمرے کی چھت گرنے سے 5 بچے جاں بحق جب کہ دو خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد شدید زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق گھر کا سربراہ خار بازار میں ہتھ گاڑی چلاتا ہے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئی، جس کے بعد مقامی افراد اور ریسکیو اہلکاروں نے ملبے تلے دبی لاشوں کو ضروری کارروائی اور زحمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے خار ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا۔رپورٹ کے مطابق گھر کے تمام افراد ایک ہی کمرے میں موجود تھے۔ میڈیا کوارڈینیٹر ریسکیو باجوڑ کا کہنا ہے کہ واقعہ رات گئے پیش آیا۔

مزید پڑھیں:  ڈی جی آئی ایس پی آر یہ طے نہیں کرسکتے کہ سازش نہیں تھی، عمران خان
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.