سابق وفاقی وزیر خزانہ سرتاج عزیز 95 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

44

رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال نے سوشل میڈیا پر سرتاج عزیز کے انتقال کا پیغام جاری کیا، مرحوم کی عمر 95 برس تھی، سرتاج عزیز 7 فروری 1929ء کو نوشہرہ میں پیدا ہوئے تھے، سرتاج عزیز مسلم لیگ ن کے سرگرم رہنما اور نوازشریف کے قریبی ساتھی تھے۔
سرتاج عزیز نے لاہور کے اسلامیہ کالج اور پنجاب یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی تھی، 1952ء سے 1971ء تک سول بیوروکریسی میں خدمات سرانجام دی تھیں، سرتاج عزیز 1988ء سے 1994ء تک سینیٹر رہے۔

2013ء سے 2017ء تک ن لیگ کی حکومت میں نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر بھی رہے، سرتاج عزیز متعدد کتابوں کے مصنف بھی تھے۔
صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سرتاج عزیز کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے لواحقین کے ساتھ اظہارتعزیت کیا اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت، ورثاء کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے بھی سابق وزیرخزانہ سرتاج عزیز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

مزید پڑھیں:  یوکرین جنگ، لوہانسک میں روسی افواج کے حملوں میں مزید تیزی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.