حوثی باغیوں کے سہولت کاروں کا پیچھا کریں گے، سعودی عرب

18

سعودی عرب نے کہا ہے کہ یمن میں تشدد بھڑکانے، ملک کو خطرات لاحق کرنے اور یمنی عوام کو مشکلات میں ڈالنے والے حوثی باغیوں اور ان کے سہولت کاروں کے تعاقب کے سلسلے میں پرعزم ہیں۔

 منگل کو جدہ کے قصرالسلام میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی کابینہ نے اقوام متحدہ کے ماتحت انسانی حقوق کونسل میں پیش کردہ اپنے موقف کا اعادہ کرتےہوئے کہا کہ سعودی عرب، سوڈان اور اس کے عوام کے امن و استحکام کے ہر اقدام کے ساتھ تھا اور رہے گا۔ اس حوالے سے موقف غیرمتزلزل ہے۔عالمی برادری سوڈان میں امن و سلامتی کے استحکام میں اپنا کردارادا کرے۔

سعودی کابینہ نے سعودی مراکشی کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے کہا کہ فریقین مطلوبہ امنگوں کے حصول، دوطرفہ تعلقات کو عروج کی نئی منزلوں تک پہنچانے کے  لیے پرعزم ہیں۔علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر یکساں نقطہ نظر رکھتے ہیں۔

کابینہ نے سلطنت عمان کے ساتھ ریڈیو ٹی وی نشریات کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت کی بھی منظوری دی ہے۔ کویت، بحرین اور جیبوتی کے ساتھ دہشت گردی کے انسداد دہشت گردی کی فنڈنگ کے سدباب کے  سلسلے میں تعاون کے معاہدے، پرنس سلطان سینٹر فار ڈیفنس سٹڈیز اینڈ ریسرچ کے نظام میں ترامیم کی منظوری دی۔

علاوہ ازیں، اجلاس میں ایجنڈے پر موجود امورکا جائزہ لیا گیا اور متعدد فیصلے کیے گئے۔

مزید پڑھیں:  تمام چور بری ہو کر وزیر بنائے جارہے ہیں، عمران اسماعیل
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.