مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی، مزید 2 کشمیری نوجوان شہید
سری نگر (تکبیرنیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کپواڑہ کے علاقے کھاندی میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران بھارتی فوجیوں نے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔اس سے قبل گزشتہ شب ضلع بارہمولہ کے علاقے زلورہ میں محاصرے اور تلاشی کارروائی کے دوران ایک نوجوان کو شہید کیا تھا۔دوسری جانب بھارتی فوجیوں نے ڈوڈا، کشتواڑ، رام بن اور بڈگام اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران ارشاد احمد اور محمد یوسف سمیت متعدد نوجوانوں کو گرفتار کیا۔