اپوزیشن لیڈر سینیٹر شہزاد وسیم کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت زیادہ دیر نہیں چلے گی۔سینیٹ کے اجلاس کے دوران قائد ایوان سینیٹر شہزاد وسیم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم کس بجٹ پر بات کریں نہ وہ حتمی ہے نہ مشکلات کا حل بتاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن بھی نہیں ہے، مفتاح اسماعیل بجٹ میں بھرمار کر رہے تھے۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کی آمد کیساتھ ہی مہنگائی کا طوفان آیا، امپورٹڈ حکومت نے ایک ہفتے میں دو مرتبہ پیٹرول مہنگا کیا۔انہوں نے کہا کہ گیس اور بجلی کی قیمتیں بڑھا کر کہتے ہیں ویلکم ٹو پرانا پاکستان، پرانے پاکستان پر کرپٹ اشرافیہ مسلط ہے۔سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت زیادہ دیر نہیں چلے گی، آپ امپورٹڈ فیصلوں کی بجا آوری کر رہے ہیں، غلامی کی زنجیر پہن کر مشکل فیصلے نہیں لیے جاتے، عمران خان کی طرح دلیری دکھانی پڑتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے عوام کی خاطر سستی گیس اور تیل کیلئے روس سے رابطہ کیا، ہمارے دور میں گروتھ ریٹ 5.6فیصد تھا، پی ٹی آئی دور میں اٹھارہ لاکھ سالانہ نوکریاں دی گئی اور بجلی کی پیداوار میں بھی اضافہ کیا گیا، ہمارے دور میان چھ بڑے ڈیمز پر کام ہوا۔