ماضی میں لے جانے والی گوگل کی نئی فوٹو ایپ

101

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کی جانب سے پیش کیے جانے والے نئی آرٹ سیلفی 2 ایپ کو استعمال کرتے ہوئے صارفین اپنی سیلفی کھینچ کر خود کو کسی مخصوص تاریخی دور میں لے جا سکتے ہیں۔اس ایپ میں شامل 25 ادوار اور اسٹائل میں سے کسی کا انتخاب کرتے ہوئے صارفین خود کو ماضی میں منعکس کر سکیں گے۔سیلفی فلٹرز ویسے تو اسنیپ چیٹ جیسی ایپس پر کافی عرصے سے موجود ہین لیکن گوگل کی جانب سے اس ایپ میں اب جینیریٹو اے آئی کا اضافہ کیا جارہا ہے۔یہ ایپ تصویر کھینچے جانے کے بعد اس کو مصنوعی ذہانت سے گزار کر صارف کو اس دور کے متعلق تاریخی حقائق کے ساتھ پیش کرتی ہے۔اس ایپ کو استعمال کرنے والے خواہش مند افراد آئی او ایس اور اینڈرائیڈ پر گوگل آرٹس اینڈ کلچر ایپ میں حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  امریکا کا ہائپرسونک میزائل کے کامیاب تجربات کا دعویٰ
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.