بھارت میں ہندوانتہاپسندوں کا چرچ پرحملہ اور توڑ پھوڑ

11

بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوانتہاپسندوں کے ہجوم نے ریاست چھتیس گڑھ کے شہر نارائن پورمیں چرچ پر حملہ کردیا۔ ڈنڈا بردار انتہاپسندوں نے چرچ میں توڑپھوڑ کی اور نقصان پہنچایا۔ہندو انتہاپسندوں نے چرچ میں موجود لوگوں ، پولیس اہلکاروں اور صحافیوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ہجوم تشدد اور توڑپھوڑ کی ویڈیو بھی بناتا رہا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں انتہاپسندوں کو توڑ پھوڑ کرتے اور پولیس اہلکاروں پرتشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ چرچ پرحملہ کرنے والوں میں سے کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  عراق و افغانستان: اقتدار مسلط کرنا امریکہ کے لیے نقصان دہ ثابت، سعودی ولی عہد
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.