اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا قوم مہنگائی کرنے والوں کا محاسبہ کرے گی۔ حکومت کے جھوٹے مقدمات اور گرفتاریوں سے تحریک نہیں رکے گی۔ آج مخالفین بھی تحریک انصاف حکومت کی کارکردگی کا اعتراف کر رہے ہیں ۔ اکنامک سروے رپورٹ میں سب کچھ سامنے آ چکا ہے۔انہوں نے کہا لاہور میں پی ٹی آئی کے رہنماوں پر دہشت گردی کی دفعات لگائی گئیں ہیں۔ حکومت کی طرف سے فسطائی حرکت کی گئی ہے۔ مجھ پر چھ مقدمات قائم کیے ہیں۔ حکومت نے فرضی کہانیاں بنا کر مقدمات بنائے ہیں۔ ملک کے خلاف سازش ہو رہی ہے، بتایا جائے بلاول امریکا گئے تو وہاں کیا طے کر کے آئے۔