بھارت میں بے روزگاری 16 ماہ کی بلند ترین سطح پہنچ گئی

بے روزگاری کی شرح بڑھ کر 10.09 فیصد ہو گئی

17

انڈین اکنامک مانیٹرنگ سینٹر کے اعداد وشمار کے مطابق بھارت میں بے روزگاری کی شرح دسمبر میں بڑھ کر 8.30 فیصد پر پہنچ گئی جو پچھلے مہینے میں 8.00 فیصد تھی۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے لیے مہنگائی پر قابو پانا اور لاکھوں بیروزگار نوجوانوں کو نوکریاں فراہم کرنا 2024ء کے عام انتخابات سے پہلے بڑے چیلنجز میں سے ایک ہے۔اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ دسمبر میں شہری بے روزگاری کی شرح بڑھ کر 10.09 فیصد ہو گئی جو پچھلے مہینے میں 8.96 فیصد تھی جبکہ دیہی بے روزگاری کی شرح 7.55 فیصد سے گھٹ کر 7.44 فیصد ہو گئی ہے۔انڈین اکنامک مانیٹرنگ سینٹر کے منیجنگ ڈائریکٹر مہیش ویاس نے کہا کہ بے روزگاری کی شرح میں اضافہ اتنا برا نہیں جتنا لگتا ہے کیونکہ دسمبر میں روزگار کی شرح بڑھ کر 37.1 فیصد ہو گئی ہے جو جنوری 2022 کے بعد سے سب سے زیادہ ہے۔

مزید پڑھیں:  شہباز حکومت اپنا پہلا بجٹ آج پیش کرے گی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.