بنگلادیش میں بارشوں اور آسمانی بجلی گرنے سے 24 افراد ہلاک

24

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلا دیش کے شمال مشرقی علاقے کے 8 سے زائد اضلاع میں مون سون کی بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں منجومعی طور پر 24 افراد ہلاک، درجنوں زخمی اور 40 لاکھ افراد سیلاب میں پھنس گئے۔ریسکیو ٹیم کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ آسمانی بجلی گرنے سے 20 جب کہ لینڈ سلائیڈنگ میں 4 افراد ہلاک ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ درجنوں افراد لاپتہ ہیں جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔مسلسل ہونے والی بارشوں کے بعد دریاؤں میں طغیانی آئی اور سیلابی ریلا رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا۔ امدادی کاموں کے دوران ریسکیو ادارے کو مشکلات کا سامنا ہے۔محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی امکان ظاہر کرتے ہوئے شہریوں کو بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں:  لیاری بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی میں فیسٹول کے دوران بچوں کو بھارتی فلم دکھائے جانے کا انکشاف
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.