شہر قائد میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

16

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ شہر قائد میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب 59فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جارہی ہے۔

شہر میں سمندری ہوائیں معطل ہیں اور اس وقت شہر میں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغربی ہوا چل رہی ہے جبکہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

اسلام آباد کا موسم

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 23 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کا موسم

صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورگرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی02 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا جبکہ نوکنڈی میں 19ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت21ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ملتان وگردونواح کا موسم

ملتان اور گردونواح میں موسم خشک رہے گا۔

مزید پڑھیں:  موسلا دھار بارشیں ،محکمہ موسمیات خبردار کردیا

ملتان میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 21ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج ہوا میں نمی کا تناسب 39فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

پنجاب کا موسم

صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔

اس کے علاوہ صبح کے اوقات میں سیالکوٹ، لاہور، نارووال، گوجرانوالہ، سرگودھا اور گرد ونواح میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.