بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کا سلسلہ جاری رہیگا، قبلہ ایاز

سب سے زیادہ ردعمل اوآئی سی کا ہونا چاہیئے

22

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز کا کہنا ہے کہ بھارتی رہنما کی جانب سے توہین آمیز بیان پر احتجاج کا سلسلہ رکے گا نہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کا سلسلہ جاری رہے گا۔سما کے مارننگ شو نیا دن میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نظریاتی کونسل نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) رکن کے بیان پر بھرپور احتجاج ہونا چاہیے، توہین آمیز بیان پر اب تک جتنا احتجاج ہوا ہے وہ اطمینان بخش ہے، تاہم توہین آمیز بیان پر احتجاج کا سلسلہ رکنا نہیں چاہیے۔ یہ صرف پاکستان کا نہیں عالم اسلام کا مسئلہ ہے، اس پر بھرپور ردعمل اوآئی سی کی جانب سے بھی آنا چاہیے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ او آئی سی معاشی دباؤ بھی ڈالے، بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔

مزید پڑھیں:  ٹماٹر کا سستا اور آسان فیشل
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.