موبائل فون کی فروخت، شناختی کارڈ مانگنے پر دکاندار پر تشدد
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا، ملزمان کی تلاش جاری
لاہور پولیس کے مطابق دکاندار پر تشدد اور فائرنگ کا واقعہ مصطفیٰ آباد کے علاقے میں چند روز قبل پیش آیا، طیب نامی دکاندار نے جنيد نامی شخص سے استعمال شدہ موبائل خریدا، شناختی کارڈ کی کاپی مانگی تو ملزم نے اپنے ساتھیوں سمیت دکان پر دھاوا بول ديا۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم ہاکی سے دکاندار پر تشدد کررہا ہے، ملزمان جاتے ہوئے فائرنگ بھی کرتے رہے۔پولیس کا کہنا ہے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں شروع کردی ہیں، ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔