اسلام آباد کے شہری حق رائے دہی کے لئے پہنچ گئے، پولنگ اسٹیشن بند

ووٹرز کی بڑی تعداد صبح 8 بجے قطاریں بنا کر پولنگ اسٹیشنز کے باہر کھڑے ہوگئی

10

گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد میں 31 دسمبر کو بلدیاتی الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا، عدالتی حکم کے باوجود الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت آج اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہیں کروا سکی۔دوسری طرف عدالت کا حکم سن کر شہریوں کی بڑی تعداد مقررہ وقت پر پولنگ اسٹیشنز کے باہر پہنچ گئی، لیکن حق رائے دہی کے استعمال کا مرحلہ ہی نہ آیا۔عوام کا کہنا تھا کہ ہم صبح 7 بجے سے یہاں آئے ہوئے ہیں اور ہم ابھی بھی یہاں انتظار کر رہے ہیں کہ شاید امید یا امید کی کرن آجائے عملہ کہیں سے آجائے ہمارا ووٹ پول کرائیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا معاملہ؛ رانا ثنااللہ سمیت دیگر کیخلاف آئینی درخواست دائر
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.