پختونخوا اسمبلی؛ سنی اتحاد کونسل کے بابر سلیم اسپیکر، ثریا بی بی ڈپٹی اسپیکر منتخب

38

سنی اتحاد کونسل کے بابر سلیم سواتی نے 89 ووٹ لیے جب کہ ان کے مقابل اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار احسان اللہ میاں خیل نے 17 ووٹ لیے۔نو منتخب اسپیکر خیبرپختونخوا بابر سلیم سواتی نے اسپیکر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ مشتاق غنی نے ان سے حلف لیا۔
بعد ازاں ڈپٹی اسپیکر کے لیے رائے شماری ہوئی اور ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد سنی اتحاد کونسل کی امیدوار ثریا بی بی ڈپٹی اسپیکر منتخب ہو گئیں۔ انہوں نے 87 ووٹ حاصل کیے جب کہ ان کے مقابل پی ٹی آئی پی کے امیدوار ارباب وسیم خان نے 19 ووٹ حاصل کیے۔ ڈپٹی اسپیکر کے لیے مجموعی طور پر 106 ووٹ ڈالے گئے، جو کہ تمام درست پائے گئے۔خیبرپختونخوا کے نئے اسپیکربابرسلیم سواتی نے صوبائی اسمبلی کی نومنتخب 22 ویں ڈپٹی اسپیکر سے حلف لیا۔

مزید پڑھیں:  امریکی پابندیوں کے باوجود روسی تیل کی مانگ میں اضافہ
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.