اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید، پانچ زخمی

اسرائیلی فوج کا نابلس شہر کے مشرقی حصے پر دھاوا

12

اسرائیلی فوج عسکری گاڑیوں کی بڑی تعداد کے ساتھ آج جمعرات کی صبح نابلس کے مشرقی حصے میں داخل ہو گئیں۔فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوج نے براہ راست فائرنگ کی، ربڑ کی گولیاں چلائیں اور آنسو گیس کے گولے داغے، آنسو گیس کے سبب 19 فلسطینی بیہوش ہوگئے۔فلسطینی حکام کے مطابق جمعرات کی صبح شمالی مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی گھروں پر دھاوا بولا، شہید ہونے والے فلسطینی کی شناخت 23 سالہ احمد عاطف مصطفیٰ کے نام سے ہوئی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کا نئی لائسنس فیس میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کا عندیہ
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.