برطانیہ: HS2 منصوبے کے تحت برمنگھم کی اہم سڑک 16 راتوں کے لیے بند
تکبیر نیوز (برمنگھم): برطانیہ کے شہر برمنگھم میں ہائی اسپیڈ ریل منصوبے HS2 کے تعمیراتی کاموں کے باعث لاولی مڈل وے (A4540) پر 21 نومبر سے 6 دسمبر 2026 تک مختلف مراحل میں رات کے وقت ٹریفک بندشیں نافذ کی جا رہی ہیں۔
ویسٹ مڈلینڈز روڈز اور HS2 حکام کے مطابق سڑک کا وہ حصہ جو گیریژن سرکس اور کرزن سرکس کے درمیان واقع ہے، رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک بند رہے گا۔
شیڈول کے مطابق 21 سے 24 نومبر تک صرف شمال کی جانب جانے والی ٹریفک بند رہے گی، جبکہ 25 نومبر سے 2 دسمبر تک سڑک دونوں سمتوں میں مکمل طور پر بند ہوگی۔ اس کے بعد 3 سے 6 دسمبر تک جنوب کی جانب جانے والی ٹریفک کے لیے بندش نافذ رہے گی۔
HS2 حکام کے مطابق اس دوران سڑک کے اوپر تعمیر کیے گئے ڈھانچے پر کنکریٹ سلیب بچھائے جائیں گے، جس کے لیے ایک بڑے گینٹری کرین کا استعمال بھی کیا جائے گا۔ کام رات کے اوقات میں رکھا گیا ہے تاکہ ٹریفک کی معمول کی روانی متاثر ہونے سے بچایا جا سکے۔
حکام نے مزید بتایا ہے کہ لاولی مڈل وے پر 18 سے 29 جنوری 2027 تک ہفتے کی راتوں میں بھی اضافی بندشیں درکار ہوں گی، جبکہ فروری میں مزید بندشوں کا امکان بھی موجود ہے۔
ڈرائیورز کو ہدایت کی گئی ہے کہ سفر سے پہلے راستے کی صورتحال دیکھیں، متبادل راستوں کے لیے نصب سائن بورڈز پر عمل کریں اور اپنے سفر کے لیے اضافی وقت رکھیں۔
