کراچی میں پولیس مقابلوں کے دوران 8 ملزمان گرفتار، ایک ہلاک

245

تکبیرنیوز کے مطابق رات گئے پاک کالونی پولیس نے دوران گشت مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم مارا گیا جبکہ دوسرے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔پولیس نے آٹھ سے دس ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا اس دوران متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہے۔اسی طرح صفورہ گوٹھ سرسید چوک کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت رمضان اور سلمان کے ناموں سے ہوئی ہے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔

مزید پڑھیں:  جنوبی افریقا میں سالگرہ کی تقریب پر فائرنگ؛ 8 افراد ہلاک
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.