ایکسٹر: برطانیہ کے شہر ایکسٹر (Exeter) میں مبینہ چاقو حملے کے بعد پولیس نے 17 سالہ نوجوان کو گرفتار کر لیا، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
ڈیون اینڈ کارنوال پولیس کے مطابق واقعہ بدھ 5 اگست کو شام تقریباً 5:35 بجے چرچ اسٹریٹ (Church Street) پر پیش آیا، جہاں اطلاع ملی کہ ایک نوجوان ہاتھ میں چاقو لیے سڑک پر دوڑ رہا ہے اور دعویٰ کر رہا ہے کہ اس نے ایک شخص پر شدید حملہ کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق حملے میں ایک شخص زخمی ہوا، تاہم پولیس نے تاحال زخمی کی حالت یا چوٹوں کی نوعیت کے بارے میں کوئی تفصیلات جاری نہیں کیں۔
پولیس نے ٹاپشام (Topsham) سے تعلق رکھنے والے 17 سالہ نوجوان کو ارادۂ قتل نما زخمی کرنے (Wounding with Intent)، عوامی مقام پر دھار دار ہتھیار رکھنے اور چوری کے شبہے میں گرفتار کر لیا ہے۔
ڈیون اینڈ کارنوال پولیس کے ترجمان نے کہا:
"ہم ایک مبینہ سنگین حملے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور واقعے کے تمام حالات جاننے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔”
