عالمی بینک نے پاکستان کے لئے 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کی منظوری دے دی

14

اسلام آباد: عالمی بینک نے صحت کے شعبہ کے لیے پاکستان کو 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

یہ رقم تعلیمی شعبے صحت کی سہولیات  کے لئے استعمال کی جائے گی جبکہ عالمی بینک کی جانب سے رقم کے پی کے  لئے فراہم کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ عالمی بینک کے ایگزیکٹو بورڈ نےقرض کی منظوری دے دی۔

اس کے علاوہ عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بنحسائین سے ملاقات میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ حکومت توانائی کے بحران اور دیگر چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہے۔

انکا کہنا تھا کہ مختلف شعبوں کی ترقی میں عالمی بینک کا تعاون لائق تحسین ہے، اقتصادی بحالی اور استحکام کیلئے ٹھوس پالیسیاں مرتب کر کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  امریکا میں بس کے انتظار میں کھڑے طلبا پر فائرنگ؛ 8 زخمی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.