کراچی میں کل سے سخت سردی کی پیشگوئی

اس دوران کراچی میں یخ بستا ہوائیں چلیں گی

83

کراچی والے ہوجائیں تیار کیونکہ محکمہ مومسیات نے سردی کی نئی لہر کا امکان ظاہر کیا ہے جو ایک ہفتہ تک جاری رہ سکتی ہے۔
چیف میٹرو لوجسٹ کراچی سردار سرفراز نے نئی والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں 12 جنوری سے سردی کی نئی لہر شروع ہوسکتی ہے، اس دوران درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں آئے گا۔مغربی سسٹم کے نتیجے میں 12جنوری سے کراچی سمیت سندھ بھر میں سردی کی شدید لہر متوقع ہے، نئی مغربی لہر کی وجہ سے کراچی کا کم سے کم پارہ 6 سے 7 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے۔اس دوران کراچی سمیت سندھ بھر میں یخ بستہ ہوائیں چل سکتی ہیں۔ کراچی میں سردی کی نئی لہر 12 سے 17 جنوری تک جاری رہے گی۔سندھ میں ممکنہ شدید سردی کی لہر کے امکان کے پیش نظر پی ڈی ایم اے سندھ نے الرٹ جاری کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:  شہید حوالدار لالک جان، نشان حیدر کی 23ویں برسی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.