(تکبیر نیوز—- پاکستان، کراچی) شہر قائد ایک بار پھر خونریز واقعات کی لپیٹ میں آ گیا، مختلف علاقوں میں جھگڑوں اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق گلستانِ جوہر کے ایک کیفے میں جھگڑا شدت اختیار کر گیا جہاں سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے 22 سالہ نجیب علی شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی کو فوری طور پر Jinnah Postgraduate Medical Centre منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دورانِ علاج دم توڑ گیا۔
ادھر لی مارکیٹ کے قریب بھی پرتشدد جھگڑے کا واقعہ پیش آیا جہاں چھریوں کے وار سے چار افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں نور باغ، سرتاج، عبدالسلام اور عبید شامل ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے Civil Hospital Karachi منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دیگر علاقوں میں بھی فائرنگ کے واقعات رپورٹ ہوئے جن میں ایک خاتون سمیت مزید افراد زخمی ہوئے، جس کے بعد مجموعی طور پر زخمیوں کی تعداد 6 ہو گئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تمام واقعات کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ ملوث افراد کی تلاش جاری ہے۔
