ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں سے ری پبلکن اُمیدوار ایوانِ نمائندگان کا اسپیکر منتخب

ری پبلکن اُمیدوار کو اسپیکر منتخب کرانے کے لئے رائے شماری کے 15 راؤنڈز ہوئے

17

امریکی ایوان نمائندگان (کانگریس) میں ووٹنگ کے 15 راؤنڈز اور پانچ روز کی تگ و دو کے بعد بالآخر ری پبلکن ہارٹی کے امیدوار کیون میکارتھی اسپیکر منتخب ہو گئے ہیں۔امریکی ایوان نمائندگان میں دونلڈ ٹرمپ کی پارٹی (ری پبلکن پارٹی) کو سادہ اکثرت حاصل ہے، 435 کے ایوان میں ری پبلکنز کے 222، ڈیمو کریٹس کے 212 اراکین ہیں جب کہ ایک نشست خالی ہے۔اسپیکر کا انتخاب جیتنے کے لیے اُمیدوار کو 218 اراکین کی حمایت درکار تھی لیکن پارٹی کے کئی ارکان اپنے ہی امیدوار سے ناراض تھے ، جس کی وجہ سے اسپیکر کے انتخابات کے 14 مرتبہ رائے شماری نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکی۔ہفتے کے روز 15ویں مرتبہ رائے شماری کرای گئی اور اس مرتبہ ری پبلکن پارٹی کے امیدوار کیون میکارتھی اسپیکر منتخب ہوگئے۔کیون میکارتھی کے حق میں ناراض ارکان کو منانے میں سب سے اہم کردار سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ادا کیا۔

مزید پڑھیں:  بھارت نے کینیڈین شہریوں کیلئے ویزوں کا اجرا معطل کردیا
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.