بنگلہ دیش میں انتخابات، پولنگ بوتھ نذر آتش، ریل میں آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق

52

خبرایجنسی رائٹرز کے مطابق بنگلہ دیش میں عام انتخابات ہورہے ہیں جبکہ اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت نے بائیکاٹ کردیا ہے اور اس دوران دارالحکومت ڈھاکا جانے والی بیناپول ایکسپریس میں صبح 9 بجے آگ لگی، جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے اور آگ مزید 4 کمپارٹمنٹس تک پھیل گئی۔وزیرخارجہ اے کے عبدالمومن نے کہا کہ انتخابات سے محض ایک روز قبل ہی اس طرح کا واقعہ پیش آنا اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ جان بوجھ کر انتخابات اور ملک کے جمہوری عمل کے تحفظ اور سلامتی کو نقصان پہنچانا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس افسوس ناک واقعے کی منصوبہ بندی ان لوگوں نے کی جن کے غلط ارادے ہیں اور ہمارے جمہوری اقدار کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں لیکن حکام اس کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کھڑا کریں گے۔حکام نے بتایا کہ ریل حادثے میں زخمی ہونے والے 8 افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے، ڈاکٹر سمانتھا لعل سین نے کہا کہ جھلس کر زخمی ہونے والے تمام افراد کو طبی امداد دی جا رہی ہے اور ہم نگرانی کر رہے ہیں۔دوسری جانب مرکزی اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنل پارٹی (بی این پی) نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ووٹنگ میں حصہ نہ لیں اور ملک بھر میں دو روزہ ہڑتال کا اعلان بھی کردیا ہے

مزید پڑھیں:  ہم نے مشکل حالات میں بھی عالمی مہنگائی کا بوجھ عوام پر منتقل نہیں کیا، عمران خان
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.