مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر پاکستان پہنچ گئے

اطلاعات کے مطابق اہلیہ عائشہ بھی جنید کے ہمراہ پاکستان آئی ہیں

45

جنید صفدر نجی ایئر لائن کی پرواز سے 5 جنوری بروز جمعرات لندن سے لاہور پہنچے۔ اطلاعات کے مطابق جنید صفدر اہلیہ عائشہ کے ہمراہ پاکستان آئے ہیں۔ذرائع کے مطابق جنید صفدر پاکستان میں والدہ مریم نواز کی معاونت کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ جنید صفدر کا پاکستان میں مستقل قیام کرنے کا ارادہ ہے۔مریم نواز جینیوا سے برطانیہ واپس آکر دو ہفتوں کے بعد پاکستان پہنچیں گی۔نواز شریف کی طرف سے مریم نواز کی پارٹی کا سینیر نائب صدر اور چیف آرگنائزر بنانے کے بعد ان کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوجائے گا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مریم نواز پاکستان پہنچتے ہی پارٹی کو مزید فعال کرنے کیلئے سرگرم ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں۔واضح رہے کہ جنید صفدر آٹھ ماہ بعد وطن واپس آئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  جولائی ملکی سیاست کا اہم ترین مہینہ ہے، چودھریوں کو لڑادیا، شیخ رشید
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.