خیبر پختونخوا کی جیلوں میں قیدی مہلک امراض میں مبتلا ہونے لگے

196 قیدیوں کو ایڈز اور یرقان کی بیماری لاحق

15

دستاویز کے مطابق خیبرپختونخوا کی جیلوں میں قیدی مہلک امراض میں مبتلا ہونے لگے ہیں، صوبے کی 25 جیلوں میں 196 قیدی ایڈز اور یرقان کے عارضے میں مبتلا ہوگئے ہیں۔دستاویز کے مطابق 138 قیدی کالے یرقان، 29 یرقان اور 25 قیدی ایڈز کے مرض میں مبتلا ہیں، سب سے زیادہ 47 بیمار قیدی پشاور سینٹرل جیل میں موجود ہیں۔دستاویز کے مطابق خیبرپختونخوا کی جیلوں میں 13 ہزار 76 قیدیوں کی گنجائش ہے اور ابھی ان کی تعداد 14 ہزار 321 ہے۔جیلوں میں موجود قیدیوں میں صرف 2 ہزار 897 سزا یافتہ ہیں جبکہ 11 ہزار 424 قیدی فیصلوں کے منتظر ہیں

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی بلوچستان نے حقیقی آزادی مارچ میں شامل ہونے کے لیے پلان تشکیل دے دیا
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.