کبریٰ خان نے وی لاگر کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ کردیا

سندھ ہائیکورٹ نے ایف آئی اے اور پی ٹی اے کو دنیا بھر سے ویڈیو کو ہٹانے کا حکم دے دیا

39

یوٹیوبر عادل راجہ نے چار پاکستانی اداکاروں کے خلاف سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے ۔ عادل نے اپنے وی لاگ میں براہ راست کو اداکاروں کا نام نہیں لیا تاہم ان کے ناموں کے پہلے دو خرف کو ظاہر کیا۔ عادل راجہ نے اداکارں نے نام تو نہیں لیے تاہم ان کے وی لاگ کے بعد سے ہی قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ، جنہوں نے آئی ایس پی آر کے پراجیکٹس میں کام کیا۔عادل راجہ کے وی لاگ کے بعد سجل علی ، کبریٰ خان اور مہوش حیات نے وی لاگر کو جواب دیا۔ کبریٰ خان نے عادل کے خلاف پاکستان میں نہیں بلکہ برطانیہ میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرنے کا کہا۔کبریٰ خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر ہتک عزت کے مقدمے کی تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گذشتہ چار روز سے میں اور میری فیملی بے حد مشکلات سے گزر رہی ہے شاید کہ ان تکالیف کو لکھنے کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ کوئی ایسا بھی میرے ساتھ کرسکتا ہے؟یہاں تک کہ میرے نام کے شروع کے الفاظ کو لیا گیا اس سے پہلے کہ میں کچھ کہتی میری تصاویر کو بےہودہ انداز میں پیش کیا گیا۔ پھر میں نے یہ محسوس کیا کہ ہمیں چپ نہیں رہنا چاہیے۔ دوسرے کو بھی وہی نقصان پہنچانا چاہیے جو اس نے آپ کو پہنچایا ۔بس بہت ہوگیا

مزید پڑھیں:  برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.