بھارت میں طوفانی بارش کیساتھ مگرمچھ سڑک پر نکل آیا؛ ویڈیو وائرل

69

بھارتی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان ‘مائچونگ’ تامل ناڈو کے ساحل سے ٹکرا گیا جس کے بعد سے تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہوگیا۔چنائی میں سڑکیں زیر آب آگئیں اور بارش نے سیلابی ریلے کی کیفیت اختیار کرلی۔ ایئرپورٹ کا رن وے بھی تالاب کا منظر پیش کرنے لگا جس کے باعث آج کی تمام پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔

اسی دوران چنائی شہر کے مرکزی علاقے میں ایک سڑک پر خطرناک مگرمچھ کو مٹر گشت کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ مگر مچھ کی موجودگی کی اطلاع پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ریسکیو اداروں نے مگر مچھ کی تلاش شروع کردی تاہم انھیں کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔ علاقہ مکینوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ بارشوں کا سلسلہ آج رات بھر بھی جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:  کراچی پولیس آفس پر حملہ، کلیئرنس آپریشن میں 2 شہید، 3 دہشت گرد ہلاک
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.