تھر پارکر میں مقامی لوگوں نے تیندوے کو کلہاڑیوں سے ہلاک کر دیا

محکمہ جنگلی حیات نے کامن لیپرڈ کی ڈیڈ باڈی کراچی منتقل کردی

31

محکمہ جنگلی حیات سندھ نے تھر پارکر کے نواحی علاقے میں ہلاک کیے جانے والے کامن لیپرڈ کی ڈیڈ باڈی کراچی منتقل کردی۔
کنزرویٹر محکمہ جنگلی حیات سندھ جاوید مھر کا کہنا ہے کہ مارا جانے والا کامن لیپرڈ ایک بالغ نر تھا جس کا وزن 62 کلوگرام اور دم سمیت لبائی 7 فٹ تھی۔حکام کے مطابق کامن لیپرڈ کا پوسٹ مارٹم کیا گیا جس کے مطابق گردن اور سر کے حصے میں ایک گولی کا نشان جبکہ اسی حصے میں متعدد زخموں کے نشانات پائے گئے، جو کہ کلہاڑی سے لگائے گئے تھے۔کنزرویٹر محکمہ جنگلی حیات سندھ جاوید مھر کے مطابق میرپورخاص کے ڈپٹی کنزرویٹر میر اعجاز کو مذکورہ واقع سے متعلق تفصیلی انکوائری و مطلوبہ قانونی اقدامات کرنے کے احکامات دے دیے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے کامن لیپرڈ کی ڈیڈباڈی کو محفوظ کرکے سندھ وائیلڈ لائف میوزیم میں رکھا جائیگا جبکہ ڈی این اے تجزیہ کے ذریعے اسکے متعلق سائنسی اسٹڈیز کی جائینگی جس سے جینیاتی تغیر اور اس کی اوریجن کے بارے میں شواھد کے ساتھ بات کی جا سکے گی۔

مزید پڑھیں:  سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.