سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

تھانہ مری میں درج مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت اور دھمکیوں کی دفعات شامل

109

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا، جس میں کار سرکار میں مداخلت، پولیس اہلکار سے ہاتھا پائی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔تھانہ مری میں درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ سربراہ عوامی مسلم لیگ کی گرفتاری کیلئے ان کے گھر پر چھاپہ مارا، وہ اپنے ملازمین کے ہمراہ باہر آئے، انہیں مقدمہ اور گرفتاری سے متعلق آگاہ کیا گیا۔متن میں مزید کہا گیا ہے کہ شیخ رشید احمد نے پولیس اہلکاروں سے مزاحمت کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔رپورٹ کے مطابق شیخ رشید احمد اور ان کے ملازمین نے پولیس اہلکار عثمان ظہور سے ہاتھاں پائی کی، جس کی وجہ سے اس کی سرکاری یونیفارم پھٹ گئی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اسٹاک ایکسچینج،تعطیلات کےبعدٹریڈنگ میں اتارچڑھاؤ
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.