امریکی فرم کا معروف برطانوی دوا ساز کمپنی جی ایس کے خریدنے کا اعلان

15

برطانوی دواساز کمپنی گلیکسو سمتھ کلائن نے امریکی بائیو فارماسیوٹیکل فرم تین ارب 30 کروڑ ڈالر کے عوض خرید لی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے  کے مطابق کمپنی نے دو ارب 10 کروڑ بلین ڈالر کی پیشگی ادائیگی پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق گلیکسو سمتھ کلائن نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے افینی ویکس کے حصول کے لیے ایک حتمی معاہدہ کر لیا ہے’افینی ویکس ویکسینز کی ایک نئی کلاس کی تیاری کے لیے کام کر رہی ہے ہے جن میں سب سے جدید (ویکسینز) اگلی نسل کی نیوموکوکل ویکسین ہیں۔

جی ایس کے کے چیف سائنٹیفک آفیسر ہال بیرن کا اس تناظر میں کہنا تھا کہ فرم کی مجوزہ خریداری ہماری ویکسینز ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ (آر اینڈ ڈی) پائپ لائن کو مزید مضبوط کرے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم بہت سے باصلاحیت افراد کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں تاکہ ضرورت مندوں کے لیے یہ نئی ٹیکنالوجی دستیاب ہو۔

یاد رہے، یہ معاہدہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب چیف ایگزیکٹیو ایما والمسلے جی ایس کے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے کوشاں ہیں کیونکہ کمپنی کو کووڈ ویکسین اور علاج میں تاخیر پر سرمایہ کاروں کی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید پڑھیں:  شیخ مشعل الاحمد نئے امیر کویت مقرر
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.