پاکستانی سفارت خانوں کے ٹویٹر اکاؤنٹس بلاک کرنے پر بھارت سے شدید احتجاج

11

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا. پاکستان کے سفارتی مشن ایران ،ترکی ، یو این اور نیویارک سمیت 80 اکاؤنٹس کو بھارت کی جانب سے بلاک کیا گیا ہے۔ بھارتی ناظم الامور کو آگاہ کیا گیا کہ ایسے ایکشن بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سفارتی اکاؤنٹ کو ریگولیٹ کرنے کا نیا قانون غیر قانونی ہے، یہ عمل معلومات تک رسائی کے حقوق اور آزادی رائے کی بنیادی آزادی کے خلاف ہے. بھارت فوری طور پر سفارتی مشن کے اکاؤنٹ بلاک کرنے کے اقدام کو واپس لے. بھارت کو بین الاقوامی اصولوں کی پاسداری کرنی چاہیے۔

مزید پڑھیں:  یوٹیوب پر نئے ای کامرس ٹول اور شاپیفائی کنیکشن کی سہولت فراہم
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.