بھارت اور بنگلا ديش ميں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی

سيلاب سے مکانات منہدم اور مويشی بہہ گئے

18

بھارت اور بنگلہ دیش ميں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، سيلاب،لينڈ سلائيڈنگ اور آسمانی بجلی گرنےسے اب تک 50 افراد لقمہ اجل بن چکے ہيں۔بنگلہ ديش ميں سب سے زيادہ بری صورتحال سلہٹ کی ہے جہاں ہفتے کی صبح آنے والے سیلاب سے 40 لاکھ افرادمتاثرہوئے۔ کہيں مکانات منہدم ،مويشی اور گھر پانی ميں بہہ چکے ہيں۔بھارتی ریاست آسام ميں بھی براہماپترا دریا کے حفاظتی بند ٹوٹ گئے جس کے بعد 28 اضلاع کے 3 ہزار گاؤں اور فصلیں زیرِ آب آ گئیں۔محکمہ موسميات کے مطابق موسمیاتی تبدیلیيوں سے بارشيں اورسیلاب غیر متوقع اور شدید ہو تے جارہے ہیں دونوں ملکوں کےشمال مشرقی بالائی علاقوں میں آئندہ دو دنوں میں سیلابی صورتِ حال مزید خراب ہونے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  کشمیری آج بھارتی قبضے کیخلاف یوم سیاہ منا رہے ہیں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.