سخت ابلے ہوئے انڈوں کے درمیان سرمئی رنگ کا دائرہ کیوں دکھائی دیتا ہے؟-

63

انڈہ ایک مکمل اور صحت بخش غذا ہے جس سے میٹھے اور نمکین دونوں طرح کے پکوان تیار کئے جاتے ہیں جبکہ ابلے ہوئے انڈے ناشتے کے لئے بہترین تصور کئے جاتے ہیں یہ نہ صرف کم وقت میں تیار ہوجاتے ہیں بلکہ اسے نہایت آسانی سے غذا میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ یہ کم کیلوریز لئے پروٹین حاصل کرنے کا مؤثر ذریعہ ہے۔

کبھی آپ نے غور کیا ہے کہ سخت ابلے ہوئے انڈوں کو اگر چھیلا جائے تو سفیدی اور زردی کے درمیان گہرا سبز یا سرمئی رنگ کی دکھائی دیتا ہے، تو اکثرلوگ سوچنے پر مجبور ہوجاتے ہیں کہ کیا یہ انڈہ خراب ہے یا مرغی میں کوئی بیماری ہے جو انڈہ ابالنے پر اس طرح کا دکھائی دے رہا ہے۔

تاہم اچھی خبر یہ ہے کہ یہ سرمئی رنگت انڈے کو ابالتے وقت کیمائی ردعمل کے نتیجے میں ظاہر ہوتا ہے، انڈے میں موجود پروٹین کو سلفر کے ذریعے اکٹھا رکھا جاتا ہے جوگرمی میں ٹوٹ کر ہائیڈروجن سلفائیڈ بن جاتا ہے جبکہ انڈے کی زردی میں موجود آئرن اسے مزید تبدیل کر سکتا ہے اس طرح یہ انڈے کی سطح پرفیرس(آئرن) سلفائیڈ بن جاتا ہے۔

تاہم اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس کا رنگ سے کیا تعلق ہے؟ تو اس جواب سادہ سا ہے کہ یہ آئرن سلفائیڈ ہی ہے جو انڈے کے گرد سرمئی یا سبز حلقے بناتا ہے اور زیادہ دیر ابالنے کے نتیجے میں ظاہر ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ایک انڈے کو مکمل ابلنے میں 14 منٹ لگتے ہیں اس سے زیادہ ابالنے کی صورت میں انڈے زیادہ سخت ہوسکتے ہیں لیکن جہاں تک رنگ کی بات ہے تو اس میں کسی قسم کو مسئلہ یا خطرہ نہیں ہے بلکہ یہ اتنا ہی صحت بخش ہے جتنا کم ابالنے پر ہے۔

مزید پڑھیں:  بھرپور توانائی کے لیے دن کا آغاز اس ناشتے سے کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.