کوہلی نے لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر کے ریکارڈ کو برابر کردیا

168

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی نے لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا ہوم گراؤنڈ پر سب سے زیادہ سینچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا، انہوں نے گوہاٹی میں سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے 113 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 12 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
سابق لیجنڈری کرکٹر سچن ٹںڈولکر نے 1989 سے 2012 تک 164 ون ڈے انٹرنیشنلز میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے ہوم گراؤنڈ پر 20 سینچریاں اسکور کر رکھی تھیں۔ویرات کوہلی 101 ون ڈے میچوں میں 20 سینچریاں بناکر عظیم کرکٹر کا ریکارڈ برابر کرچکے ہیں تاہم تین میچوں کی سیریز میں اگر ایک سینچری اور بناتے ہیں تو وہ ریکارڈ توڑ دیں گے۔ واضح رہے کہ کوہلی اب تک 12 ہزار 471 رنز اسکور کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.