انگلینڈ نے ون ڈے کرکٹ میں تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنادیا
نیدرلینڈز کیخلاف 4 وکٹوںپر 498 رنز بنا ڈالے
ایمسٹلوین میں کھیلے جارہے ون ڈے میں نيدرلينڈز نے ٹاس جيت کر پہلے بولنگ کا فيصلہ کيا، انگلينڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 498 رنز کا تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنا ڈالا۔انگلینڈ کی جانب سے تین بلے بازوں نے سنچریاں اسکور کیں، ڈيوڈ ملان نے 125، فل سالٹ نے 122 اور جوز بٹلر نے صرف 70 گيندوں پر 162 رنز کی دھواں دار اننگز کھيلی، بٹلر نے اننگز میں 7 چوکے اور 14 چھکے لگائے۔انگلش ٹيم نے ون ڈے کرکٹ میں اپنا ہی 481 رنز کا ريکارڈ توڑ ديا۔نیدر لینڈز کی پوری ٹیم 499 رنز ہدف کے تعاقب میں 49.4 اوورز میں 266 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، میکس او ڈاؤڈ 55 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، اسکاٹ ایڈورڈز نے 72 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔انگلینڈ کی جانب سے معین علی نے 3، ڈیوڈ ولی، ریس ٹاپلے اور سام کوران نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ڈیوڈ ملان نے ایک شکار کیا۔