ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے مون سون سیزن کی تیاری سے متعلق مشینری اور عملے کا جائزہ لیا اور عملے کو تیار حالات میں رہنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ جو مشینری، پمپس اور گاڑیاں خراب ہیں انہیں فوری درست کرایا جائے، بارش کی صورت میں عملہ اور مشینری سڑکوں پر نظر آنی چاہیے۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بارش شروع ہوتے ہی برساتی پانی کی نکاسی شروع ہوجانی چاہیے، تمام بلدیاتی ادارے آپس میں حکمت عملی تیار کریں۔