(تکبیر نیوز—برطانیہ) رپورٹ: ماجد خان
لوٹن: چیرٹی ڈنر میں کوٹلی کے زیرِ تعمیر فلاحی منصوبے پر بریفنگ
برطانیہ کے شہر لوٹن میں منعقدہ چیرٹی ڈنر کے موقع پر میزبان گفتار راجہ عزیز ملک نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کوٹلی میں زیرِ تعمیر فلاحی منصوبے پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے منصوبے کے مقاصد، پیش رفت اور عوامی فلاح سے جڑے پہلوؤں سے آگاہ کیا۔
تقریب میں شریک معززین نے منصوبے کو علاقائی ترقی اور مستحقین کی معاونت کے لیے اہم قدم قرار دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی سرپرستی اور اجتماعی کاوشوں سے ایسے منصوبے عملی شکل اختیار کرتے ہیں جو دیرپا مثبت اثرات چھوڑتے ہیں۔

آخر میں شرکاء نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس منصوبے کو کامیابی سے ہمکنار فرمائے اور اسے عوامی بھلائی کا ذریعہ بنائے۔ آمین۔
