میرپور ڈویژن کے تین اضلاع میں کورٹ (KORT) ہاؤسنگ پراجیکٹ برائے بیوائیں کے تحت مزید 30 گھروں کی تعمیر مکمل کر کے مستحق بیواؤں کے حوالے کر دی گئی۔ یہ گھروں کا منصوبہ 80 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا، جسے سماجی تحفظ، عزت اور امید کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔
ان گھروں کی حوالگی کی تقریب میں اہم حکومتی و عدالتی شخصیات نے شرکت کی، جن میں
وزیر خزانہ و ان لینڈ ریونیو قاسم مجید،
وزیر امور کشمیر، زبان و ثقافت نبیلہ ایوب،
سابق چیف جسٹس اعظم خان

اور جسٹس (ر) یونس طاہر شامل تھے، جبکہ دیگر معززین بھی اس موقع پر موجود تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ یہ منصوبہ محض مکانات کی تعمیر نہیں بلکہ معاشرے کی کمزور اور مستحق بیواؤں کو باعزت اور محفوظ زندگی فراہم کرنے کی عملی کوشش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے منصوبے ریاست اور سماجی اداروں کے درمیان مضبوط اشتراک کی بہترین مثال ہیں۔
ادارہ KORT کی جانب سے اوورسیز اور مقامی ڈونرز کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا، جن کی مسلسل مالی اور اخلاقی معاونت سے یہ فلاحی منصوبے ممکن ہو رہے ہیں۔ ادارے کے مطابق شفافیت، اعتماد اور خدمتِ انسانیت ان کے مشن کا بنیادی حصہ ہیں۔
آخر میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مستقبل میں بھی ایسے فلاحی منصوبوں کے ذریعے مزید مستحق خاندانوں کی زندگیوں میں بہتری لائی جائے گی
