کراچی میں فضائی آلودگی کا معیار بہتر، ایک بار پھر غیر صحت مند قرار

36

کراچی میں فضائی آلودگی کا معیار ایک بار پھر بہتر ہوگیا ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی چھٹے نمبر پر آگیا ہے جبکہ کراچی کی فضا میں آلودہ زرات کی مقدار 172 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں لاہور آلودہ ترین شہر قرار دے دیا گیا ہے جبکہ لاہور کی فضا میں آلودہ زرات کی مقدار 185 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی۔

درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے،201 سے 300درجے تک آلودگی  انتہائی مضر صحت ہے۔

واضح رہے کہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے، ماہرین صحت نے سانس اور دمہ کے مریضوں کو احتیاط کی ہدایت دی ہے۔

فضائی آلودگی

فضائی آلودگی ہوا میں موجود وہ مادے یا ذرات ہوتے ہیں جو کہ انسانی سرگرمیوں کی بدولت فضا کا حصہ بنتے ہیں۔

فضائی آلودگی گیسوں کی زیادتی، زہریلی گیسوں، تابکاری شعاعوں، کیمیائی مادوں، ٹھوس ذرات، مائع قطرات، گرد و غبار اور دھویں وغیرہ کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے اور یہ انسانی صحت اور ماحول دونوں کو نقصان پہنچانے کا باعث بنتے ہیں

کراچی میں آج سے موسم مزید گرم رہے گا، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

شہر قائد میں آج سے موسم مزید گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ شہر میں 11 مارچ سے گرمی میں معمولی اضافے کی توقع ہے۔

تازہ ترین اپڈیٹ کے مطابق  آج کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 تا 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج شہر میں 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغربی ہوا چل رہی ہے، مطلع صاف رہے گا تاہم  بارش کا کوئی امکان نہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.