ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ بالائی علاقوں میں خشک/ جزوی ابرآلودرہنےکا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ دن بھر کے دوران شہر کراچی کا درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینتی گریڈ تک جاسکتا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 27 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں موسم خشک اوردن کے اوقات میں گرم رہے گا جبکہ دن بھر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
اسلام آباد میں ہوا میں نمی کا تناسب %43 تک رہنے کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ملک کے بیشتر وسطی اور جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان تھا ۔