آئندہ چند دنوں تک موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

32

محکمہ موسمیات نے سندھ کے مختلف اضلاع میں گرمی کا پارہ 43 سے 45 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے  پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں اگلے تین روز کے دوران موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس دوران شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہر میں سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں مسلسل فعال رہیں گی، سمندری ہواؤں کے ساتھ مغربی سمت کی ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں شدید گرمی برقرار رہنے کی توقع ہے، اور ان اضلاع میں گرمی کا پارہ 43 سے 45 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.